۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
شہید محسن فخری زادہ

حوزہ/ جمعہ کے روز شہید ہونے والے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی آج تشییع جنازہ کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کے روز شہید ہونے والے ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی آج تشییع جنازہ کی گئی۔

کورونا کے پیش نظر تشییع جنازہ عوام کی شرکت کے بغیر خاص پروٹوکول کے ساتھ محدود پیمانے پر وزارت دفاع میں انجام پائی۔

تشییع کے بعد شہید محسن فخری زادہ کو تہران میں واقع امام زادہ حضرت صالح علیہ السلام کے جوار میں سپرد لحد کر دیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز اور معروف سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ آج صبح وزارت دفاع میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں وزیر دفاع سمیت اعلی کمانڈروں اور شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

شہید محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری، وزیر دفاع جنرل حاتمی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی ، ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی ، نائب وزیر دفاع جنرل قاسم تقی زادہ اور بعض دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل شہید محسن فخری زادہ کے پیکر پاک کو مشہد مقدس میں حرم رضوی ، قم میں حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ (س) اور تہران میں حرم مطہر حضرت امام خمینی(رح) کا طواف کرایا گیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .